Zakia Mashadi
ذکیہ مشہدی( پیدائش 1944 ) لگ بھگ پچھلے 45 سالوں سے اردو فکشن اور اردو، ہندی، انگریزی زبانوں میں ترجمے کے میدان میں طبع آزمائی کر رہی ہیں۔ انھوں نے ناخواندہ افراد اور بچوں کے لیے بھی آسان ہندی اور اردو میں کہانیاں لکھی ہیں۔ ان کے آٹھ افسانوی مجموعے، دو ناول اور تقریباً بائس تراجم منظرِ عام پر آچکے ہیں۔ ان کاوشوں کے لیے ان کو کئی انعامات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں اقبال سماّن ، غالب ایوارڈ،ساہتیہ اکیڈمی دہلی سے ایوارڈ براے ترجمہ، دوحہ قطر فروغِ اردو ایوارڈ اور ریاستی و مرکزی حکومت سے تعلیمِ بالغان کے سلسلے میں لکھی گئی کتابوں پر بھی انعام شامل ہیں۔
ذکیہ ہندوستان کی ریاست بِہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مقیم ہیں اور فی الحال دو ترجمے اور ایک نامکمل طبعزاد ناول کی تکمیل ان کے ادبی پروگرام میں شامل ہے۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)