Anton Chekhov
انتون پاولووِچ چیخوف 29جنوری 1860ء کو پیدا ہوئے۔اُن کا شمار روس کے صفِ اوّل کا افسانہ و ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے، پیشے کے لحاظ سے طبیب تھے۔ بچپن سخت مالی حالات میں گزرا۔ ٹیوشن پڑھا کر اور پرندے پکڑ و بیچ کر اپنی پڑھائی کے اخراجات اُٹھاتا رہا۔ لکھنے کا سلسلہ بھی دراصل معاش کمانے کے لیے شروع کیا اور چھپیس برس کی عمر تک چار سو سے زائد کہانیاں لکھ کر بیچیں مگر زیادہ شہرت ڈرامہ نگار کے طور پر ملی اور ڈرامے اصل پہچان بن گئے۔ تاہم بعض نقاد چیخوف اور اس کی کہانیوں کو جدید افسانہ کے معمار کہتے ہیں۔ ان کی متعدد کہانیوں میں بچوں کی خاندان سے علیحدگی کا عکس نظر آتا ہے۔ 1897ء میں انہیں تپ دق کا مرض لاحق ہوا جس کے باعث 15جولائی 1904ء کو ان کا انتقال ہوا۔ چیخوف کے اثرات بعد کے کئی لکھنے والوں پر محسوس ہوتے ہیں۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)