Mushtaq Ahmed Yousufi

Mushtaq Ahmed Yousufi

مشتاق احمد یوسفی کی ولادت 4 ستمبر1923ء کو متحدہ ہندوستان کے شہر ٹونک، راجستھان کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد محترم جناب عبدالکریم خان یوسفی جے پور بلدیہ کے صدر نشین تھے اور بعد میں جے پور قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مقرر ہوئے۔ مشتاق احمد یوسفی نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ بی اے کیا پھر اعلیٰ تعلیم کرنے کے لیے آگرہ کے مشہور کالج سینٹ جانس کالج سے فلسفہ میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں ہندوستانی پبلک سول سروسیز کا امتحان پاس کرکے 1950ء تک ہندوستان میں مسلم کمرشل بینک سے متعلق ہوئے اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ چوں کہ تقسیم ہند اور قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان کے افراد و احباب پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔ لہٰذا وہ بھی 1950ء میں بھارت کو چھوڑ کر پاکستان ہجرت کر گئے اور پاکستان کے شہر کراچی میں سکونت اختیار کی۔ یوسفی صاحب پاکستان میں رہتے ہوئے ذریعہ معاش کے لیے بینک کی نوکری کو ترجیح دی اور وہاں ایک بینک میں ملازمت اختیار کرلی، بینک میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے بحیثیت مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ اسی طرح 1974ء میں یونائیٹڈ بینک کے صدر اور 1977ء میں پاکستان بینکنگ کونسل کے صدر نشین منتخب کئے گئے۔ 11سال تک انھوں نے لندن میں اپنی خدمات انجام دیں اور 1990ء میں کراچی واپس لوٹ آئے۔
مشتاق احمد یوسفی نے ایک بینکر ہونے کے باوجود اردو ادب میں مزاح نگاری کا جو اعلیٰ معیار قائم کیا اور اپنے پیچھے پانچ جن ادبی شہ پاروں کو چھوڑا ہے وہ اردو دنیا کے لیے ایک نایاب تحفہ ہیں۔ ان کی پہلی کتاب ‘‘چراغ تلے’’ 1941ء میں چھپی جب کہ دوسری ‘‘خاکم بدہن’’ 1949ء، ‘‘زرگزشت’’1974ء، ‘‘آب گم’’1990ء اور آخری کتاب ‘‘شامِ شعرِ یاراں’’2014ء میں چھپی۔ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے صدر پاکستان نے 1999ء میں ‘‘ستارہ امتیاز’’ اور 2002ء میں ‘‘ہلالِ امتیاز’’ سے نوازا۔20جون 2018ء کو وہ کراچی میں انتقال کرگئے۔


Aab e Gum

Aab e Gum

‘‘اس مجموعے کے بیشتر کردار ماضی پرست، ماضی زدہ اور مردم گزیدہ ہیں۔ اُن کا اصل مرض ناسٹل جیا ہے ۔ جب ..

Rs.1,300.00 Rs.1,695.00
ISBN: 978-969-419-070-7
Pages:404
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Chiragh Taley

Chiragh Taley

مُشتاق احمد یُوسفی نے اُردو مزاح کو ایک نئے مزاج سے آشنا کیا ہے۔ یہ مزاج اس کا اپنا مزاج ہے۔  ..

Rs.1,000.00 Rs.1,295.00
ISBN: 978-969-419-018-5
Pages:194
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Khakam Badahun

Khakam Badahun

ظرافت و بصیرت، تفکّر و تفنّن، مشاہدے اور مطالعے کا جو حسین اِمتزاج مشتاق احمد یُوسفی کے یہاں ملتا ہے..

Rs.1,000.00 Rs.1,295.00
ISBN: 978-969-123451-0
Pages:236
Edition:5th Edition
Book Language:Urdu
Binding:hardbound
Zarguzisht

Zarguzisht

یہ مُشتاق احمد یوسفی کی سوانح نو عمری ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک عام آدمی یعنی اس کی اپنی کہانی ہ..

Rs.1,200.00 Rs.1,595.00
ISBN: 978-969-419-014-2
Pages:332
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Showing 1 to 4 of 4 (1 Pages)