Syed Kashif Raza

Syed Kashif Raza

سیّد کاشف رضا 1973ء میں پی اے ایف بیس سرگودھا میں پیدا ہوئے اور پچھلی پاؤ صدی سے کراچی میں مقیم ہیں ۔ اُن کا بچپن اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ پاکستانی فضائیہ کے مختلف مراکز میں گزرا جہاں ان کے والد بہ سلسلۂ ملازمت تعینات رہے۔ راول پنڈی سے بی اے کرنے کے بعد انھوں نے کراچی یونی ورسٹی سے پہلے انگریزی ادب اور پھر انگریزی لسانیات میں ایم اے کیا۔ پیشے کے طور پر اخباری اور الیکٹرانک صحافت کو اختیار کیا۔

ان کی شاعری کے دو مجموعے ’’محبّت کا محل وقوع‘‘ (2003ء) اور ’’ممنوع موسموں کی کتاب‘‘ (2012ء) شائع ہوچُکے ہیں۔ نوم چومسکی کی تحریروں کے تراجم پر مشتمل اُن کی دو کتابیں دہشت گردی کی ثقافت(2003ء) اور گیارہ ستمبر (2004ء) سامنے آچکی ہیں۔

وہ ایران، ترکی، چین، بھارت، یورپ اور افریقا کے بعض ملکوں کا سفر کرچُکے ہیں۔ ان کی طویل سفری کہانیاں جریدے ’آج‘ میں شائع ہوچکی ہیں۔اِن اور مزید سفری کہانیوں کا مجموعہ’’دیدم استنبول اور دیگر سفری کہانیاں‘‘ کے نام سے زیرِ ترتیب ہے۔انھوں نے اقبال احمد کے انگریزی مضامین کے اردو ترجمے کی تصحیح اور تدوین کی ہے جو جلد شائع ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ تنقیدی، سیاسی اور مزاحیہ مضامین بھی لکھتے ہیں۔

سیّدکاشف رضا نے محمد حنیف کے ناول A Case of Exploding Mangoes  کا ترجمہ کیا جو2019 ءمیں مکتبۂ دانیال کے زیر اہتمام شائع ہوا۔

 ’’چار درویش اور ایک کچھوا‘‘ ان کا پہلا ناول ہے جس نے2018ء کے اواخر میں اشاعت کے بعد سے اب تک اردو ادب کے عام اور سنجیدہ قارئین سے یک ساں داد وصول کی ہے۔ستمبر 2020 میں اس ناول نے اردو فکشن کا یو بی ایل (UBL) پرائز حاصل کیا۔ اس سے پہلے یہ ناول فروری 2020ء میں کے ایل ایف (KLF)  انعام برائے اردو ادب کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا۔


Char Darwesh Aur Aik Kachhwa

Char Darwesh Aur Aik Kachhwa

’’اردو ناول کا تازہ ترین کارنامہ کاشف رضا کا ’’چار درویش اور ایک کچھوا‘‘ہے۔ پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہ..

Rs.1,050.00 Rs.1,495.00
ISBN: 978-969-419-092-01
Pages:349
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)