Milan Kundera

Milan Kundera

میلان کنڈیرا یکم اپریل 1929ء کو چیکوسلوواکیہ کے شہر برنو میں پیدا ہوئے۔ میلان کنڈیرا کے والد ایک موسیقار تھے اور پیانو بجانے میں اُنہیں خاص مہارت حاصل تھی۔ میلان کنڈیرا نے اپنے والد سے پیانو بجانا سیکھا، انہیں موسیقی سے حددرجہ لگائو رہا ہے یہاں تک کہ اُن کی تحریروں پر بھی موسیقی کا اثر دکھائی دیتا ہے۔ 
میلان کنڈیرا کو بچپن سے ہی ادب سے شُغف رہا تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی نظم اُن دنوں میں لکھی جب وہ ہائی اسکول کے طالب علم تھے۔ ابتدائی دنوں میں کنڈیرا نے نظمیں ہی لکھی تھیں۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد کنڈیرا نے جاز موسیقار کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ اُس زمانے میں ان کی تعلیم کا سلسلہ ملتوی ہو گیا تھا۔ میلان کنڈیرا نے بعد میں پراگ کی چارلس یونیورسٹی میں موسیقی کی تعلیم حاصل کی اس کے ساتھ ساتھ فلم، ادب اور جمالیات میں بھی ڈگریاں حاصل کی۔ انہوں نے نصف درجن سے بیش ناول لکھے ہیں جو کثرت سے سراہے گئے اور مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوئے ہیں۔ تخلیق کے علاوہ کنڈیرا خاص طور پر فکشن کی تنقید کے میدان میں گہری بصیرت کے حامل ہیں۔
میلان کنڈیرا کا انتقال ۱۱ جولائی ۲۰۲۳کو فرانس کے شہر پیرس میں ہوا۔


Khanda aur Faramoshi ki Kitab

Khanda aur Faramoshi ki Kitab

کنڈیرا کی یہ کتاب اپنے اسٹرکچر کے حوالے سے انوکھی ہے۔ پوری کتاب سات ابواب میں تقسیم کی گئی ہے۔ الگ ا..

Rs.900.00 Rs.1,295.00
ISBN: 978-969-419-089-1
Pages:274
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Translated by:Muhammad Umar Memon
Wajood Ki Naqabil-e-Bardasht Latafat (Novel)

Wajood Ki Naqabil-e-Bardasht Latafat (Novel)

میلان کُنڈیرا کا ناول ‘‘وجود کی ناقابلِ برداشت لطافت” ۱۹۸۴ میں شائع ہوا ۔ اس ناول کی کہانی ۱۹۶۸ کی ‘..

Rs.1,250.00 Rs.1,695.00
ISBN: 978-969-419-069-1
Pages:326
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Translated by:Muhammad Umar Memon
Showing 1 to 2 of 2 (1 Pages)