Dr. Syed Waqar Ahmed Rizvi

Dr. Syed Waqar Ahmed Rizvi

وقار احمد رضوی 5دسمبر1936ء کو امروہہ کے دینی اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہندوستان کے بعد اُن کا خاندان ہندوستان میں ہی رہا۔ اس کے دو اسباب تھے۔ پہلا سبب گھرانے کا دینی مزاج تھا، جس نے سیاسی معاملات سے لاتعلق رکھا۔ پھر امروہہ فسادات سے بھی محفوظ رہا تھا۔ سو وہیں ٹھہرنا مناسب جانا۔میٹرک اور انٹر کا مرحلہ یوپی سے طے کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے دہلی کیمپس سے 1957ء میں گریجویشن کی سند حاصل کی۔ یونیورسٹی آف دہلی سے 1961ء میں اردو میں ماسٹرز کیا۔ پھر علی گڑھ یونیورسٹی چلے گئے جہاں سے عربی میں ایم اے کیا۔
وقار احمد رضوی 1970ء میں پاکستان آ گئے۔ یہاں آنے کا ایک سبب تو یہ تھا کہ تمام سُسرالی ہجرت کر چکے تھے، پھر علوم عربی پر اُنھیں دسترس تھی، اور اُس کی وہاں کھپت نہیں رہی تھی۔ ان عوامل نے ہجرت کے مشکل فیصلے کو آسان کر دیا۔ پاکستان آنے کے بعد جامعہ کراچی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے۔ 1984ء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی مشہور تصانیف میں تاریخ ادب عربی، معروضی تنقید، تاریخ جدید اردو غزل، مسلم سائنسدان اور تاریخ نقد شامل ہیں۔ کتاب معروضی تنقید پر انھیں ‘ڈی لٹ’ کی ڈگری سے نوازا گیا۔


Ma`aroozi Tanqeed

Ma`aroozi Tanqeed

اردو کے تنقیدی ادب کی بڑی خوش نصیبی ہے کہ اسے ایسے اُدباء کی سرپرستی بھی حاصل ہوئی جو عربی اور فارسی..

Rs.500.00 Rs.795.00
ISBN: 978-969-419-050-01
Pages:224
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)