Faiz Ahmed Faiz

Faiz Ahmed Faiz

فیض احمد فیض 13فروری 1912ء کو پنجاب کے ضلع نارووال میں پیدا ہوئے۔ فیض کی ابتدائی تعلیم مشرقی انداز میں شروع ہوئی-  پھر عربی ، فاری کے ساتھ انگریزی تعلیم پر بھی توجہ دی گئی۔ فیض نے عربی اور انگریزی میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ تعلیم سے فارغ ہو کر 1935ء میں فیض نے امرتسر کے محمڈن اورینٹل کالج میں بطور لیکچرر ملازمت اختیار کر لی۔
1947ء میں فیض نے ‘پاکستان ٹائمز’ میں مدیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ سال 1951فیض کی زندگی میں صعوبتوں اور شاعری میں نکھار کا پیغام لے کر آیا۔ ان کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں گرفتار کر لیا گیا۔ 1955ء میں رہائی کے بعد وہ لندن چلے گئے۔ 1958ء میں فیض پاکستان واپس آئے لیکن جیل خانہ ایک بار پھر ان کا منتظر تھا۔ اسکندر مرزا کی حکومت نے کمیونسٹ مواد شائع اور تقسیم کرنے کے الزام میں ان کو پھر گرفتار کر لیا۔ اس بار ذوالفقار علی بھٹو کی کوششوں کے نتیجہ میں 1960ء میں رہائی ملی اور وہ پہلے ماسکو اور پھر وہاں سے لندن چلے گئے۔ 1962ء میں ان کو لینن امن انعام ملا۔
لینن انعام ملنے کے بعد فیض کی شہرت ساری دنیا تک پھیل گئی۔ انھوں نے کثرت سے غیر ملکی دورے کیے اور وہاں لیکچر دیے۔ ان کی شاعری پر تحقیقی کام شروع ہوا اور مختلف زبانوں میں ترجمے ہونے لگے۔ 1964ء میں فیض پاکستان واپس آئے اور کراچی میں مقیم ہو گئے۔ ان کو عبداللہ ہارون کالج کا ڈائیریکٹر مقرر کیا گیا اس کے علاوہ انھوں نے وزارتِ ثقافت کے مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ 1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کا تختہ الٹا تو فیض کے لیے پاکستان میں رہنا ناممکن ہو گیا لہٰذا وہ بیروت چلے گئے۔ بیروت میں وہ سویت امداد یافتہ رسالہ ’لوٹس‘ کے مدیر بنا دیے گئے۔ 1982میں خرابیٔ صحت اور لبنان جنگ کی وجہ سے فیض پاکستان واپس آ گئے۔ 1984ء میں انھیں ادب کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن کسی فیصلہ سے پہلے 20نومبر1984ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔


Mah o Saal e Aashnai

Mah o Saal e Aashnai

فیض نے اس کتاب ‘‘مہ و سالِ آشنائی’’ میں سویت یونین کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے ہیں۔ انھوں نے روس..

Rs.700.00 Rs.995.00
ISBN: 978-969-419-053-2
Pages:136pp
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Mata e Loh o Qalam

Mata e Loh o Qalam

متاع لوح و قلم میں چار ابواب اس تقسیم کے ساتھ ہیں۔پہلا باب: تقریریں، مضامین، انٹرویو۔ دوسرا باب: دیب..

Rs.1,500.00 Rs.1,995.00
ISBN: 978-969-419-034-1
Pages:328
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Mere Dil Mere Musafir

Mere Dil Mere Musafir

شعری  مجموعہ..

Rs.900.00 Rs.1,195.00
ISBN: 978-969-419-074-7
Pages:80
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Salibein Mere Darichey Mein

Salibein Mere Darichey Mein

135 خطوط پر مشتمل یہ مجموعہ فیض احمد فیض کے جیل میں گزارے ہوئے مشکل ترین ایام کی بھرپور ترجمانی کرتا..

Rs.700.00 Rs.995.00
ISBN: 978-969-419-035-8
Pages:235
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Sare-e-Wadi-e-Sina

Sare-e-Wadi-e-Sina

شعری مجموعہ..

Rs.600.00 Rs.795.00
ISBN: 978-969-419-074-7
Pages:120
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Showing 1 to 5 of 5 (1 Pages)