Tahar Ben Jelloun
طاہر بن جلون1944ء میں مراکش کے شہر فاس میں پیدا ہوا۔ اٹھارہ برس تک طنجہ میں تعلیم حاصل کی، اُس کے بعد انھوں نے اعلیٰ تعلیم خامس یونی ورسٹی رباط سے حاصل کی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد مذکورہ بالا یونی ورسٹی میں فلسفہ پڑھانے لگے۔ 1971ء میں مراکش میں فرانسیسی زبان کی مخالفت کی بنا پر فلسفہ کو عربی زبان میں پڑھایا جانے لگا جب کہ طاہر بن جلون نظریاتی سطح پر تبدیلیٔ زبان کے مخالف تھے۔ اسی نظریاتی اختلاف کی وجہ سے اُنھوں نے مراکش چھوڑ دیا اور فرانس جا کرنفسیات میں مزید تعلیم حاصل کی اور تخلیقی عمل میں مگن ہو گئے۔ یوں توطاہر بن جلون طالب علمی کے زمانے سے نظمیں لکھ رہے تھے، لیکن اُن کا اصل جوہر ناول نگاری کے حوالے سے کھل کر سامنے آیا۔اُنھوں نے ذریعۂ اظہارفرانسیسی زبان کو بنایا۔ زمانۂ حال میں وہ فرانسیسی ناول نگاروں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)