Josh Malihabadi
جوش ملیح آبادی 5 دسمبر 1898ء کو اترپردیش ہندوستان کے مردم خیز علاقے ملیح آباد کے ایک علمی اور متمول گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کر کے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر عبور رکھتے تھے۔ اپنی اِسی خداداد لسانی صلاحیتوں کے وصف آپ نے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھرپور علمی معاونت کی۔ نیز آپ نے انجمن ترقی اردو (کراچی) اور دارالترجمہ (حیدرآباد دکن) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔ 22 فروری 1982ء کو آپ کا انتقال ہوا۔ آپ شاعر انقلاب کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں۔
‘‘محمل و جرس’’ جوش کا آخری مجموعہ کلام ہے جو انھوں نے ۱۹۷۲ء میں ترتیب دیا تھا، لیکن یہ ۲۰۲۳ میں پہلی بار شائع ہوا ہے۔
Showing 1 to 2 of 2 (1 Pages)