عمر شاہد حامد انگریزی زبان میں لکھنے والے پاکستان کے ممتاز ناول نگار ہیں۔ ان کا پہلا ناول The Prisoner کے عنوان سے 2013 میں Pan Macmillan India نے شائع کیا۔ اس ناول کو نقادوں کی زبردست تحسین حاصل ہوئی۔ اس ناول کا فرانسیسی، جرمن اور اب اردو میں بھی ترجمہ کیا جا چکا ہے اور اس کی کہانی کو اسکرین پلے میں بھی ڈھالا جا رہا ہے۔
انعام ندیم نے متعدد انگریزی ناولوں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جس میں میورئیل موفروئی کا ناول Rumi's Daughter اور ربیسنکر بال کے دو ناول Dozakhnama اور A Mirrored Life شامل ہیں۔ ان کے دیگر ترجموں میں شیائو ہونگ کا ناول Tales of Hulan River شامل ہے۔ انھوں نے مشہور ہندی ادیب بھیشم ساہنی کی کہانیوں کے ایک انتخاب کا ترجمہ بھی کیا جو ’’امرتسر آگیاہے‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس ترجمے کو 2022ء میں یوبی ایل ادبی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا گیا۔