Sameena Nazir

Sameena Nazir

ثمینہ نذیر کے والدین کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے لہٰذا ان کی تحاریر اور سوچ پر دکن کی گہری چھاپ ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے زولوجی میں بی ایس سی آنرز اور پھر اینٹومولوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ کراچی میں  تعلیم و تربیت اور پھر شادی کے بعد، عمر کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک گزارا۔ جن میں افریقہ، امریکا اور یورپ قابل ذکر ہیں۔
۲۰۰۸ء میں کراچی کی محبت نے واپس وطن بلالیا۔ NAPA   سے باقاعدہ تھیٹر نگاری و دیگر تھیٹر آرٹس میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ یہاں  سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنا پروڈکشن ہائوز قائم کیا۔ جہاں   سےٹی وی، NGO، شارٹ فلمز، تھیٹر وغیرہ کے لیے بے شمار کہانیاں لکھیں اور پروڈیوس کیں۔ فلم، ٹی وی، تھیٹر اور ویب سیریز کے لیے باقاعدہ ادا کاری بھی کرتی ہیں۔ اپنے افسانوں کی خود قصہ گوئی کرنے کا رواج ثمینہ نے ڈالا ہے۔ ان کا افسانوں کا مجموعہ ‘کلو’ اس طویل سفر کا چشم دیدہ گواہ ہے۔


Kallo (afsaney)

Kallo (afsaney)

کلّو ایک دل چسپ کہانی ہے، اپنی زبان، بیان اور موضوع ہر لحاظ سے۔ کہانی کا فطری بہائو، کردار سازی کے ع..

Rs.1,050.00 Rs.1,495.00
ISBN: 978-969-419-101-0
Pages:267
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Siyah Heere

Siyah Heere

یہ تو معلوم تھا کہ ثمینہ نے چند برس مغربی افریقہ ( گِنی ) میں تدریس کرتے گزارے ہیں ۔مگر انھوں نے اس ..

Rs.1,400.00 Rs.2,000.00
ISBN: 978-969-419-118-8
Pages:431
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Showing 1 to 2 of 2 (1 Pages)