Noor Zaheer

Noor Zaheer

نور ظہیر لکھنؤ ہندوستان میں پیدا ہوئیں اورـ ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ ـ کامریڈ سجاد ظہیر اور رضیہ سجاد ظہیر کی بیٹی ہونے کے ناتے، ادب، سیاست، ترقی پسندی، عورت کے حقوق و سماجی برابری کا شعور اور سوال کرنے کا جذبہ ، یہ سب بچپن ہی سے اُن کے گھر کے ماحول کا حصہ رہا۔ ـ کہانی کو زندگی کی بنیاد ماننے والی نور ظہیر نے پہلی کہانی سات برس کی عمر میں لکھی ، جو ہندی کے رسالے ‘‘پراگ’’ میں چھپی۔ـ اب تک اردو ، ہندی اور انگریزی میں ان کی کئی تحریریں شائع ہو چکی ہیں، جن میں پانچ ناول، افسانوں کے تین مجموعے، دو سفرنامے، چوبیس ڈرامے اور اُن کی تحقیقی و مرتب کی گئی کُتب کے علاوہ ، عالمی ادب سے کیے گئے تراجم شامل ہیں ۔ـ وہ کلاسیکل کتھک رقص میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنے ہنر کا مظاہرہ کر چکی ہیں ۔  نور ظہیر کو        علمی و ادبی خدمات پہ بہت سے انعامات و اعزازات سے بھی نوازا گیا، جن میں دہلی ہندی اکادمی ایوارڈ، سارک فاؤنڈیشن لٹریری ایوارڈ، لاڈلی ویمنس ایوارڈ، منسٹری آف کلچر سینئر فیلو شپ اور ساہتیہ اکادمی فیلو شپ شامل ہیں ـ


Siyani Diwani

Siyani Diwani

مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ میں کیوں لکھتی ہوں۔ کوئی لمبی چوڑی دلیل پیش نہیں کروں گی، نہ کسی روحانی..

Rs.900.00 Rs.1,300.00
ISBN: 978-969-419-119-5
Pages:196
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)