Kazim Saeed
کاظم سعید بیس برس سے ترقی پذیر ممالک کے لیے پالیسی سازی کا کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے عالمی بینک کے ساتھ توانائی کی پالیسی پرچین، پاکستان، انڈونیشیا اور ویت نام کی حکومتوں کے لیے مشاورتی کردار ادا کیا ہے۔ پھر پاکستان کے سرکردہ نجی کاروباری اداروں کے ساتھ کسانوں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے جدید نظام تشکیل دیتے رہے ہیں۔ اس کےلیے وہ حکومت پاکستان کے علاوہ عالمی بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک، یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کی اعانت کرتےرہے ہیں۔ کاظم سعید کی پرورش ہماری تہذیب کے ایک ممتاز علمی اور ادبی خانوادے میں ہوئی۔کراچی میں ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے امریکا کی کورنیل یونیورسٹی سے انجینئرنگ اور تاریخ و فلسفۂ سائنس کی اسناد لیں اور پرنسٹن یونیورسٹی سے پالیسی سازی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)