Rafi Mustafa

Rafi Mustafa

ڈاکٹررفیع مصطفیٰ نے ۱۹۶۹ میں یونی ورسٹی آف برٹش کولمبیا سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کیا اور اس کے بعدپاکستان، سوڈان، برطانیہ اور کینیڈا کی متعدد یونی ورسٹیوں میں تدریس و تحقیق میں مصروف رہے۔ ۱۹۹۱ میں کینیڈا میں  انڈس فلو سسٹمزکے نام سے ایک کمپنی کی بنیاد ڈالی جس کا فنانشل سافٹ ویئر دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 
پیشہ ورانہ مصروفیات کے علاوہ وہ پچھلے ۳۵سال سے انٹرنیشنل ڈیویلپمینٹ اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن (IDRF)سے  بطور بورڈ ممبراور صدر وابستہ رہے ہیں، اور اب گورنرز کاؤنسل کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن پاکستان کے علاوہ دنیا کے ۴۰ ممالک میں ہنگامی حالات میں مدد پہنچانے کے علاوہ صحت، تعلیم، غذا اور صاف پانی  کے شعبوں میں امداد فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر مصطفیٰ یونی ورسٹی آف ٹورانٹو کے ایمینوئیل کالج کے مسلم اسٹڈیز پروگرام سے مشاورتی حیثیت سے وابستہ ہیں۔اُن کی ادبی تصانیف میں تین ناول اور متعدد مختصر کہانیاں شامل ہیں۔


Ik Raasta Hai Zindagi

Ik Raasta Hai Zindagi

رفیع مصطفیٰ کا یہ ناول بظاہر ایک خاندان کی چار پشتوں کی سادہ سی کہانی ہے جو برطانوی دور کے متحدہ ہند..

Rs.550.00 Rs.750.00
ISBN: 978-969-419-110-2
Pages:394
Book Language:اُردو
Binding:Hardbound
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)