Dr. Syed Jaffer Ahmed
اس کتاب کو ڈاکٹر سید جعفر احمد نے مرتب کیا ہے جو کراچی یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر میں تاریخ اور سیاسیات کے پروفیسر ہیں۔ انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے اور پاکستان اسٹڈیز میں ایم فل کرنے کے بعد برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے سماجی و سیاسی علوم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر سید جعفر احمد کی بنیادی شناخت اگرچہ ایک سیاسی دانشور کی ہے لیکن ادبیات سے بھی انھیں ایک بہت سنجیدہ نسبت ہے جس کا اظہار ان کے مختلف مضامین کے علاوہ ان کی مرتب کردہ سید سبط حسن کی تین کتابوں (‘افکارِ تازہ’، ‘ادب اور روشن خیالی’ اور ‘مغنی آتش نفس: سجاد ظہیر’) سے بھی ہوتا ہے۔ انھوں نے معروف صحافی اور شاعر حسن عابدی کی یاد داشتوں کو ‘جنوں میں جتنی بھی گزری۔۔۔’ کے عنوان سے مرتب کرکے شائع کیا ہے۔ پیشِ نظر کتاب بھی اسی سلسلۂ شوق کی ایک کڑی ہے۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)