Muhammad Umar Memon
محمد عمر میمن ایک ماہر اردو زبان، شاعر، افسانہ نگار، اردو کی عمدہ تحریروں کے انگریزی ترجمہ نگار اور معروف جریدے The Annual of Urdu Studies کے مدیر تھے۔ وہ یونیورسٹی آف وسکونسن– میڈیسن میں اردو ادب اور اسلامیات کے پروفیسر ایمیریٹس بھی رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وہاں کے اردو منصوبے کے لیے مشیر کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے جامعۂ ہٰذا میں 38 سال اردو، اسلامیات، عربی، فارسی زبانوں کی تعلیم دی اور اس کے بعد ایک اسکالر کے طور پر کام کیا۔
عمر علی گڑھ میں 1939ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1954ء میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا اور کراچی میں قیام پزیر ہوا۔ اسی شہر میں عمر نے بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریوں کی تکمیل کی۔ وہ ایک مختصر عرصے کے لیے ساچل سرمست کالج اور جامعہ سندھ میں درس و تدریس کی خدمت انجام دی۔ وہ 1964ء میں فل پرائٹ اسکالر شپ کے تحت تعلیم کے لیے روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے شرقِ قریب کی زبانوں اور ادب میں ماسٹر کی تعلیم ہارورڈ یونیورسٹی میں مکمل کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس سے اسلامیات میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔
1989ء میں میمن نے اپنے افسانوں کا پہلا مجموعہ تاریک گلی کے عنوان سے شائع کیا۔
محمد عمر میمن نے دی پیرس ریویو میں شائع ہونے والے منتخبہ ممتاز ادیبوں سے مکالموں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔
Showing 1 to 3 of 3 (1 Pages)