مشہور روسی غالب شناس اور ماہر اقبالیات محترمہ نتالیاپری گارنا کا تعلق ادارہ علوم مشرقیہ ماسکو سے ہے۔ آپ کو اردو اور فارسی دونوں زبانوں پر یکساں قدرت حاصل ہے اور نتیجتاً آپ نے برصغیر ہندوستان کے ان دو عظیم شاعروں کے کارناموں پر داد تحقیق دی ہے جنھوں نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں طبع آزمائی کی ہے۔ یہاں مراد شاعرِ مشرق اقبال اور مرزا اسد اللہ خان غالب سے ہے۔