Amin Maalouf
امین مالوف 25فروری 1949ء کو بیروت لبنان میں پیدا ہوئے۔ سماجیات اور معاشیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ لبنانی روزنامہ النہار سے وابستہ ہوگئے۔ اپنی صحافتی زندگی میں انہوں نے دنیا بھر کر سفر کیا اور ایتھوپیا کی بادشاہت کے خاتمے سے لے کر سیگن کی آخری جنگ تک کے متعدد واقعات کا احاطہ کیا۔ لبنان میں خانہ جنگی کے دوران امین مالوف 1976ء میں ہجرت کر کے فرانس چلے گئے اور وہاں کی شہریت حاصل کر لی۔انہوں نے صحافت کو بطور پیشہ دوبارہ اپنایا اور النہار کے بین الاقوامی ایڈیشن کے چیف ایڈیٹر بنے، اس کے بعد ہفت روزہ Jeune Afrique کے چیف ایڈیٹر بنے۔ اس کے بعد انہوں نے خود کو ادب کے لیے وقف کر دیا ۔ مادری زبان عربی ہونے کے باوجود وہ فرانسیسی زبان میں لکھتے ہیں۔ ان کی تحریروں کے چالیس سے زائد زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ انھیں متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)