Dr. Ahmad Yunas Samad
ڈاکٹر یونس صمد لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں سائوتھ ایشین اسٹڈیز اور یونیورسٹی آف بریڈفورڈ میں پروفیسر ایمریٹس ہیں۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سینٹ اینٹونی کالج کے برٹش اکیڈمی ڈوکٹورل اسکالر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سیسل روڈس چیئر آف ریس ریلیشنز کے پوسٹ- ڈوکٹورل فیلو بھی تھے۔
ڈاکٹر یونس صمد یوروپین کمیشن کے ایف پی 7 ریسرچ پروگرام کے مشیر، چارلس ویلیس پاکستان ٹرسٹ کے ٹرسٹی، برٹش ایسوسی ایشن فار سائوتھ ایشین اسٹڈیز (BASAS) کے وائس چیئرمین اور یوروپین ایسوسی ایشن فار سائوتھ ایشین اسٹڈیز (EASAS) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سرگرم رکن بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر صمد سائوتھ ایشیاء اور تارکین وطن کو درپیش ہمہ جہت مسائل کا گہرا ادراک رکھتے ہیں اور انہیں اس موضوع پر ایک ماہر تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم پرستی، نسلیت، اسلام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تارکین وطن جیسے موضوعات پر متعدد کتابوں کے علاوہ کئی علمی مقالے بھی تحریر کیے ہیں۔
وہ مشہور و معروف کتاب "The Pakistan-US Conundrum"کے مصنف بھی ہیں۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)