Dr. Syed Noman ul Haq
پروفیسر ڈاکٹر نعمان الحق کا شمار عصر حاضر میں مشرق و مغرب کے جہانِ علم و دانش میں پاکستان ہی نہیں پورے جنوبی ایشیا کے معتبر و مستند ترین ترجمانوں میں ہوتا ہے۔ مرزا اسداللہ غالب کے حبیب لبیب ،حضرت مولانا فضل حق خیرآبادی کے ورثہ دار، مولانا منتخب الحق، ڈاکٹر حسین نصر اور پروفیسر این مری شمل کی علمی اور عرفانی روایت کے امانت دار دوست عزیز و مکرم نعمان الحق حسین بن منصور کی شہرۂ آفاق کتاب الطواسین کے اردو ترجمے کی طرف متوجہ کررہے ہیں___ الطواسین کے نہ صرف یہ کہ بیشتر اردو تراجم اور شرحیں نعمان الحق کے پیشِ نظر رہی ہیں وہ فارسی انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ہونے والے کام سے بھی بخوبی آگاہ رہے ہیں۔ برسوں ادھر یار مضطرب و بے قرار درویش طناز و طرحدار مظفر اقبال کے دیوانِ حلاج پر نعمان الحق کا مقدمہ کیا تھا کہ ایک ایک جملہ اپنے اندر بقول میرؔ ہزار طرفیں لیے ہوئے دامن کش ہوتا تھا اور مجھے یقین تھا کہ یہ سلسلہ یہاں رکےگا نہیں سو وہی ہوا۔
افتخار عارف
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)