Salman Ansari
سلمان انصاری 1957 میں پیدا ہوئے، والد کا تعلق ریاست بھوپال کے یمنی عرب خاندان سے اور والدہ کا تعلق بھوپال ہی کے پٹھان خاندان سے تھا۔ جہاں والد حدیث وفقہ کے عالم تھے وہیں والدہ فارسی زبان، خاص طور سے فارسی شاعری کی دلداہ تھیں۔ ابتدائی تعلیم کا آغاز گھر پر ہی والدہ کی زیر نگرانی ہوا۔ اسی دوران والد حسین انصاری اور تایا علامہ خلیل عرب نے عربی زبان کے اسباق شروع کیے۔ دونوں عربی، فارسی اور اردو شاعری اور نثر کا بہترین ذوق رکھتے تھے، والدہ کی رحلت کے بعد والد نے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ جامعہ کراچی سے M.Sc تک تعلیم حاصل کی۔ پیشے کے اعتبار سے سلمان انصاری کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور امریکا کے شہر شکا گو میں اپنی اہلیہ عنیزہ اختر اور بیٹوں ایمن اور احمد کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ سیمیا گر سلمان انصاری کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔ ان کے افسانوں اور مختصر کہانیوں کا ایک مجموعہ تشکیل کے آخری مراحل میں ہے۔
There are no products to list in this category.