Shaukat Kaifi
ایک عظیم ادا کارہ جنھوں نے IPTAاور پرتھوی تھیٹر کے ڈراموں میں ایک عرصہ تک اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انھوں نے کئی فلموں میں بھی اپنی فنکاری کا مظاہرہ خوب کیا جن میں ‘‘گرم ہوا’’، ‘‘سلام بامبے’’ اور ‘‘عمراؤ جان’’ خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
شوکت کیفی 20اکتوبر 1928ء کو حیدر آباد میں پیدا ہوئی تھیں اور1947ء میں ان کی شادی مشہور ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار کیفی اعظمی سے ہوئی۔ 55سال تک یہ ساتھ رہا۔ ان کے دو بچے۔ فلم آرٹسٹ شبانہ اعظمی اور فلمساز بابا اعظمی ہیں۔ ‘‘یاد کی رہ گزر’’ شوکت کیفی کی آپ بیتی ہےاور اُن کی پہلی تصنیف بھی۔
Showing 1 to 1 of 1 (1 Pages)