Iftikhar Arif

Iftikhar Arif

افتخار عارف ۲۱ مارچ ۱۹۴۳ کو لکھنؤ، ہندوستان میں پیدا ہوئے ـ لکھنؤ یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ایم - اے کیا ـ ۱۹۶۵ میں پاکستان منتقل ہونے کے بعد عملی زندگی کا آغار ریڈیو پاکستان سے کیا ـ بعد میں سینئر پروڈیوسر اور اسکرپٹ ایڈیٹر کے طور پہ پاکستان ٹیلی وژن سے منسلک ہوئے ـ آپ اردو مرکز لندن کے علاوہ ، رائٹرز اینڈ سکالزر ویلفئر فاؤنڈیشن، اکادمی ادبیات پاکستان ، مقتدرہ قومی زبان اور ایکو (ECO) تہران کے سربراہ رہ چکے ہیں ـ قومی جامعہ برائے جدید لسانیات (NUML) کے ہندی-اردو شعبے میں بحیثیت مہمان پروفیسر بھی اپنی خدمات دیں ـ 
ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ " مہرِ دونیم" ۱۹۸۳ میں چھپا ـ اور اب تک کراچی ، دہلی اور لندن سے اس کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیںـ اس کے علاوہ ان کی شاعری کے کئی مجموعے منظرِ عام پہ آچکے ہیں ، جن میں ‘‘حرفِ باریاب’’ ، ‘‘ جہانِ معلوم’’ ، ‘‘شہرِ علم کے دروازے پر’’ ، ‘‘کتابِ دل و دنیا’’، “باغِ گلِ سرخ” اور ان کی نظموں کے انگریزی تراجم پر مشتمل مجموعے : Written in the Season of  Fear اور Twelfth Man شامل ہیں۔ ۲۰۲۲ میں ان کی کلیات “سخنِ افتخار” مکتبہء دانیال سے شائع ہوئی۔ 
 افتخار عارف کو کئی ملکی و غیر ملکی ادبی اعزازات سے نوازا گیا ہے ـ جن میں ہلالِ امتیاز ، ستارۂ امتیاز ، تمغۂ حسنِ کارکردگی ، نشانِ امتیاز، فیض احمد فیض لٹریری ایوارڈ( انڈیا) ، ساحر پوئٹری ایوارڈ (انڈیا) ، اردو انٹرنیشنل فیض احمد فیض پوئٹری ایوارڈ (کنیڈا)  اور پاکستان اکیڈمی کا بہترین شعری مجموعہ ایوارڈ شامل ہیں ـ ان کی شاعری انگریزی، فارسی، عربی، روسی، ہندی اور دیگر کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہے ـ آپ اپنے کام اور نام کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں اور کئی عالمی ادبی کانفرنسوں اور مشاعروں میں حصہ لے چکے ہیں ـ 
 اپنی شاعری میں کلاسیکی امیجری اور اسلوب کو بےباکی سے ، مگر اپنے مخصوص اور جدید انداز میں برتتے ہیں ـ افتخار عارف مزاحمت کے شاعر ہیں اور ان کی شاعری میں محروم طبقات کے لیے احساس اور ان کی حمایت کا عنصر ہے ـ ان کے لیے شاعری انسانی وقار کی بحالی اور ناامیدی کی فضا میں امید کی حیثیت رکھتی ہے ـ۔


Bagh-e-Gul-e-Surkh

Bagh-e-Gul-e-Surkh

افتخار عارف کےشعری تجربے کو اس کی وسعت  کے دائرےمیں دیکھا جائے تو مختلف رنگ اس کی تشکیل کرتے ہو..

Rs.650.00 Rs.895.00
ISBN: 978-969-419-100-3
Pages:136
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Harf e Baryab

Harf e Baryab

افتخار عارف کے پہلے مجموعے ‘‘مہرِ دو نیم’’ اور ‘‘حرفِ باریاب’’ کے درمیان دس سال، ایک برِاعظم، ہزاروں..

Rs.1,150.00 Rs.1,495.00
ISBN: 978-969-419-112-8
Pages:132
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Jahan-e-Maaloom

Jahan-e-Maaloom

افتخار عارف کی شاعری خوش بخت ہے کہ اس پر خوش عقیدگی کے طفیل باب العلم وا ہے، اور مدینۃ العلم کی خوشب..

Rs.1,150.00 Rs.1,495.00
ISBN: 978-969-419-112-9
Pages:158
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Mehr-e-Do Neem

Mehr-e-Do Neem

‘‘ہم سمجھتے ہیں کہ کسی مصنف کا مقام یا اس کی تصنیف کی قدرو قیمت، مستقبل سے قطع نظر، اُسی وقت متعین ہ..

Rs.1,150.00 Rs.1,495.00
ISBN: 978-969-419-112-7
Pages:184
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
Sukhan -e- Iftikhar | Kuliyat –e- Iftikhar

Sukhan -e- Iftikhar | Kuliyat –e- Iftikhar

افتخار عارف اردو شا عری کے عہدِ حاضر میں سب سے نمایاں اور معتبر نقیب کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ وہ کا..

Rs.3,000.00 Rs.4,500.00
ISBN: 978-969-419-112-6
Pages:491
Book Language:Urdu
Binding:Hardbound
The Twelfth Man

The Twelfth Man

Not enough attention has been paid to the poets of the Indian sub continent, among whom Iftikhar Ari..

Rs.745.00 Rs.995.00
ISBN: 978-969-419-091-4
Pages:69
Book Language:English
Binding:Hardbound
Translated by:Brenda Walker
Showing 1 to 6 of 6 (1 Pages)