Mukhtasar Tarikh-e-Hind
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-059
- Availability: In Stock
- Translated by: Ahmed Saleem
- ISBN: 978-969-419-056-03
- Pages: 333
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
پاکستان کی مختصر تاریخ نویسی کے حوالے سے ہم کئی متنازعہ سوالات میں گھرے رہے ہیں اور اب تک گھرے ہوئے ہیں۔ ان میں دو سوالات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ پہلا سوال زمانۂ تاریخ کے تعین سے ہے۔ یعنی ہماری تاریخ کب سے شروع ہوتی ہے۔ دوسرا سوال یہ کہ ہماری تاریخ کا جغرافیہ کیا ہے۔
زیرِ نظر کتاب تین بڑے سوویت مؤرخوں اے۔ مانفریڈ، و۔ پاولوف اور ایرک کوماروف کی تحریروں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب تین حصّوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلا حصّہ، جو ابتدائی قدیمی سماج، قدیم ہندوستان، یونانی حملے، عہد وسطی کے ہندوستان، ہندوستان سولہویں اور سترہویں صدی میں یورپ سے نوآبادیاتی ورود، مغلیہ سلطنت کے خاتمے، ہندوستان کی محکمومی، پہلی جنگِ آزادی، بیداری اور ہندوستان جیسے موضوعات پر مشتمل ہے۔ دوسرا حصّہ، ہندوستان کے سماجی اور معاشی ارتقاء کے اہم موضوع سے بحث کرتا ہے۔ کتاب کے آخری حصّے میں بیسویں صدی کے نصف اول کے سیاسی اور انقلابی طوفانوں کا تجزیہ ولادیمیر ایلیچ لینن کے نقطۂ نظر سے کیا گیا ہے۔ کتاب کے تینوں حصّے ہندوستان کی تاریخ کے حوالے سے مختلف ادوار کا ایسا جائزہ قرار دیئے جا سکتے ہیں جو پہلی بار عوام کی تاریخ کے پہلو سے منظر عام پر آیا۔
(احمد سلیم، مرتب)
There are no reviews for this product.