50% off
Pakistan Aur Aqliaten

Pakistan Aur Aqliaten

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-061
  • Availability: In Stock
  • Author: Ahmed Saleem
  • ISBN: 978-969-419-085-03
  • Pages: 512
  • Book Language: Urdu
  • Binding:Hardbound
Rs.1,495.00 Rs.750.00 Ex Tax: Rs.750.00

کسی بھی معاشرے میں کسی ایک مذہب یا فرقے کے ماننے والوں کی کلی اکثریت نہیں ہوتی۔ معاشرہ متنوع خیالات و نظریات کے حامل افراد کا ایک مجموعہ ہوتا ہے۔ لہٰذا ایک آئیڈیل سوسائٹی اسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب معاشرے کے تما م طبقات کو یکساں سماجی و سیاسی حقوق حاصل ہوں۔پاکستان کو ایک ایسی ریاست بننا تھا جو اسلامی اصولوں یعنی تحمل، برداشت، برابری، آزادی اور انسان دوستی کی بنیاد پر قانون سازی کر کے معاشرے کو جدید فلاحی ریاست کا روپ دے۔
‘پاکستان اور اقلیتیں’ نامی کتاب پاکستان کی اقلیتوں کے حوالے سے ایک جامع دستاویز ہے۔ کتاب میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل ان علاقوں میں بسنے والے مسیحی،پارسی، بہائی اور ہندو تحریک آزادی میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ شریک رہے اور آزادی کے بعد ذمہ دار اور محب وطن شہری کے طور پر اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ قائداعظم نے پورے خلوص کے ساتھ پاکستان کے مسلمان اور غیر مسلم عوام کو مساوی حیثیت کا شہری قرار دیا لیکن ان کے آنکھ بند کرتے ہی سیاسی منافقتوں، آئینی تضادات اور مسلم غیر مسلم کے درمیان تفریق کے طویل سلسلے شروع ہو گئے۔  مصنف نے بڑی عرق ریزی سے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے تاریخی، سماجی تعلقات سے لے کر عصرِ حاضر کے مسائل تک کا احاطہ کیا ہے۔

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: پاکستان اور اقلیتیں,