Salibein Mere Darichey Mein
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-064
- Availability: In Stock
- Author: Faiz Ahmed Faiz
- ISBN: 978-969-419-035-8
- Pages: 235
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
135 خطوط پر مشتمل یہ مجموعہ فیض احمد فیض کے جیل میں گزارے ہوئے مشکل ترین ایام کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔ راولپنڈی سازش کیس کے سلسلے میں قید و بند کی کٹھن گھڑیاں فیض صاحب نے تخلیقی مصروفیات میں گزاریں۔ جیل میں پھول و پودے اگائے، چوزے و بلیاں پالیں، مشاعرے و فکرانگیز محفلیں منعقد کروائیں اور اپنے خاندان کی معاشی کفالت بھی کرتے رہے۔
ان تخلیقی خطوط میں احساس کی وسیع دنیا آباد ہے۔ ایک ترقی پسند شاعر، دانشور، مزدور طبقوں کے رہنما، انسانیت سے محبت کے گیت تخلیق کرنے والا تخلیق کار، کس طرح منتشر احساس کو لمحہ لمحہ جوڑتا ہے۔ زخموں کی یہ رفوگری کمال کی ہے۔ حسن، محبت، پیار، زندگی، حکایات، ادبی تبصرے، کہیں نٹشے اور آسکر وائلڈ کا ذکر تو کہیں غالب و شیکسپیئر کا تذکرہ۔ بدلتے موسموں کا ذکر اور ان موسموں کے سائے تلے احساس کا بکھرنا اور سمٹنا۔ بھنگ کے تیز و تیکھے پیالے جیسی گرمی اور احساس کی ان گنت چٹکیاں ان خطوط کا حصہ ہیں۔فیض احمد فیض کے خطوط پر مشتمل یہ تمثیل، فکرانگیز اور نئی نسل کی ذہنی و فکری افزائش کا ایک مضبوط حوالہ ہے۔
(شبنم گل)
There are no reviews for this product.