Yeh Na Tamam Si Aik Zindagi Jo Guzri Hai

Yeh Na Tamam Si Aik Zindagi Jo Guzri Hai

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-068
  • Availability: In Stock
  • Author: Musadiq Sanwal
  • ISBN: 978-969-419-065-05
  • Pages: 184
  • Book Language: Urdu
  • Binding:Hardbound
Rs.895.00 Rs.600.00 Ex Tax: Rs.600.00

فن کے میدان میں شاعری مصدق کا اولین ذریعہ اظہار تھی اور اسی کی خاطر انھوں نے سانول کا نام اختیار کیا۔ پھر اپنے جاننے والوں کے حلقے میں اسی نام سے جانے گئے۔ نوعمری کے دوران میں ہی مصدق نے ملتان میں مشاعرے پڑھنے شروع کر دیے وہ ادبی رسالوں میں شائع ہونے لگے اور ریڈیو پاکستان کے پروگراموں میں بھی شریک ہونے لگے اور یوں اُن کے بعض عمر رسیدہ معاصر شاعر حیران رہ گئے۔
2013ء میں مصدق کو پھیپھڑوں کا سرطان تشخیص کیا گیا تو شاید وہ موت کی ناگزیر حقیقت کا ادراک کرنے کی وجہ سے شاعری سے گہرے المناک احساس کے ساتھ وابستہ ہو گئے، مگر وہ دوستوں اور خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ یوں زندگی بسر کر رہے تھے جیسے کوئی بات ہی نہ ہو۔ انہیں اپنے اندر کسی المناک صورت حال کا سامنا ہی نہ ہو۔ اس مجموعے میں وہ شاعری شامل ہے جو مصدق نے اپنی زندگی کے اُس آخری برس میں لکھی اور جس کو ترتیب دینے کی پہلی اور آخری کوشش وہ کرتے رہے۔ اس میں آخری اضافے اس آپریشن سے پہلے کیے گئے جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مصدق کے ترتیب دیے ہوئے مسودے کے علاوہ 2009ء سے لے کر 2013ء تک کے برسوں میں لکھی جانے والی بعض نظمیں بھی اس مجموعے میں شامل ہیں۔

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: یہ ناتمام سی ایک زندگی جو گذری ہے,