Pandrah Panch Pachhattar

Pandrah Panch Pachhattar

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-077
  • Availability: Out Of Stock
  • Author: Gulzar
  • ISBN: 978-969-419-037-2
  • Pages: 148
  • Book Language: اُردو
  • Binding:Hard/Paperback
Rs.895.00 Rs.650.00 Ex Tax: Rs.650.00

 گلزاؔر کی شاعری میں جہاں عشق ومحبت کے نغمے ملتے ہیں وہاں اس نے ایک اچھا فنکارہونے کاثبوت دیتے ہوئے انسان کی روزمرہ زندگی سے وابستہ مسائل کو بھی نظرانداز نہیں کیاہے۔
پل پل رنگ بدلتاہندوستانی معاشرہ اپنی تمام تررعنائیوں اور سفاکیوں کے ساتھ گلزاؔر کی شاعری میں دیکھاجاسکتا ہے۔“پندرہ پانچ پچھتّر”  کی نظموں میں اس کی بڑی جا ن دارتصویریں موجود ہیں۔
گلزاؔر نے “پندرہ پانچ پچھتّر”  کی نظموں میں علامتی واستعاراتی انداز میں معاشرتی استحصال کاتذکرہ بڑے مؤثر پیرائےمیں کیاہے۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں تمام تر حقوق امیروں کے نام محفوظ کر دیئے گئے ہیں اورغریب طبقہ اپنے جائز حقوق سے بھی محروم ہے۔
 ہندوستان میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات بھی “پندرہ پانچ پچھتّر” کی  نظموں کامؤثر حوالہ ہیں۔ان کے بیان میں گلزاؔر نے کبھی توبہت محتاط اندازاختیار کیاہے اورکبھی بڑے واضع انداز میں ان فسادات کی خوں ریزی کوموضوع سخن بنایاہے۔
 صرف “پندرہ پانچ پچھتّر”  کی نظمیں ہی نہیں بلکہ گلزاؔر کی تمام شاعری قوِس قزح کے متنوع رنگوں سے مزین ہے جس میں دل کی کسک اور تڑپ بھی موجود ہے اور سماجی و معاشرتی ناہمواریوں س پیدا ہونے والا درد بھی جو انسان کو محض غم جاناں کاہی اسیر بنا کر نہیں چھوڑ دیتا بلکہ اس کا تعارف غمِ دوراں سے بھی کرواتا ہے۔

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: پندرہ پانچ پچھتر,