Sajjad Zaheer--- Shakhsiyat aur Fikar

Sajjad Zaheer--- Shakhsiyat aur Fikar

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-094
  • Availability: In Stock
  • Author: Dr. Syed Jaffer Ahmed
  • ISBN: 978-969-419-031-2
  • Pages: 264pp
  • Book Language: اُردو
  • Binding:Hardbound
  • : 2024-03-26
Rs.1,295.00 Rs.850.00 Ex Tax: Rs.850.00

اردو ادب میں ترقی پسندی کی روایت کو کسی خاص عہد یا شخص سے منسوب کرنا بہت مشکل ہے کیوں کہ ترقی پسند فکر و احساس کی بنیاد تو اس وقت پڑگئی تھی جب معاشرے کی کُلفتوں، محرومیوں اور کجرویوں پر نا پسندیدگی اور احتجاج کا رویہ تخلیقی پیرائے میں ظاہر ہونا شروع ہوا تھا اور اردو زبان میں لکھنے والوں نے زندگی کو زیادہ پُر از معنی اور حسین بنانے کے خواب دیکھنے شروع کیے تھے۔ البتہ اردو ادب میں ترقی پسند روایت کو ایک قابلِ ذکر مہمیز بیسویں صدی کے چوتھے عشرے میں اس وقت ملی جب ہندوستان میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی بنیاد پڑی اور انجمن نے ترقی پسند فکر اور ادب کے فروغ کے لیے مربوط کوششوں کا آغاز کیا۔ جلدہی یہ تحریک ہندوستان کی دیگر زبانوں کے ادب پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہوئی اور آٹھ دس سال کے عرصے میں ہی ترقی پسند تحریک ہماری ادبی تاریخ کی سب سے بھرپور اور موثر تحریک بن گئی۔ سید سجاد ظہیر اس تحریک کے روح رواں تھے۔ انجمن کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے انھوں نے عقلیت پسندی،                              خرد افروزی  اور انسان دوستی کے رجحانات کے فروغ کے سلسلے میں جو خدمات انجام دیں وہ ہمارے تاریخ کا بہت قیمتی اثاثہ ہیں۔ انجمن کی آبیاری کے ساتھ ساتھ سجاد ظہیر ہندوستان اور پاکستان کی کمیونسٹ پارٹیوں سے بھی وابستہ رہے۔ اپنی گوناگوں سیاسی و ادبی، تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انھوں نے ادبی تخلیقات کے لیے بھی کچھ نہ کچھ وقت ضرور پس انداز کیا اور ‘روشنائی’،‘لندن کی ایک رات’، ‘پگھلا نیلم’ اور ‘ذکرِ حافظ’ جیسی کتابیں تصنیف کیں۔
پیشِ نظر کتاب سجاد ظہیر کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر شائع کی گئی ہے۔ اس کتاب میں ان کی شخصیت، خدمات اور ادبی تخلیقات کے بارے میں مختلف اہلِ قلم کے مضامین یکجا کر دیے گئے ہیں۔ ان میں مطبوعہ مضامین بھی شامل ہیں اور غیر مطبوعہ بھی۔ اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے بیک نظر سجاد ظہیر کی ایک مکمل تصویر دیکھ سکیں۔ اس کتاب کے مضمون نگاروں میں ڈاکٹر جی ادھیکاری، ڈاکٹر ملک راج آنند، سی راجیشور رائو، سلطانہ جعفری، رضیہ سجاد ظہیر، پروفیسر ممتاز حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی صدیقی، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر علی احمد فاطمی، پروفیسر عتیق احمد وغیرہ شامل ہیں۔

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: سجاد ظہیر- شخصیت اور فکر,