Guldasta-e-Ahbab (Shakhsi Khake)
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: Bk-141
- Availability: In Stock
- Author: Dr. Aslam Farrukhi
- ISBN: 978-969-419-000-0
- Pages: 262pp
- Book Language: اُردو
- Binding:Hardbound
- : 2024-04-15
خاکہ نگاری کے نقادوں کا خیال ہے کہ خاکےمیں اعتدال اور توازن ہونا چاہیے۔ تصویر کے ہر رخ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ میری رائے میں ذاتی وابستگی کے بغیر کوئی خاکہ لکھا ہی نہیں جاسکتا۔ نہ لکھنے والا اعتدال و توازن سے کام لے سکتا ہے۔ خاکہ خاکہ ہونے کے علاوہ صاحب خاکہ اور خاکہ نگار کے ربط باہمی کی جھلک بھی ہوتا ہے۔ مولوی نذیر احمد کی کہانی سے فرحت اللہ بیگ کی حِس مزاح، نام دیومالی کی روداد سے مولوی عبدالحق کی نگاہ جوہر شناس اور ایوب مرحوم کی رودادِ حیات سے رشید احمد صدیقی کی انسان دوستی کو علیحدہ کرلیا جائے تو نتیجہ کچھ زیادہ خوش گوار اور معنی خیز نہیں ہوگا۔
یہ خاکے مختلف اوقات میں لکھے گئے ہیں۔ ان میں بعض ‘‘ممدوحین’’ کی وفات کے بعد تحریر ہوئے۔ ظاہر ہے کہ کسی بزرگ یا دوست کے اُٹھ جانے سے جس ذہنی خلش کا احساس ہوتا ہے وہ کمزوری کے کسی لمحے کی نشاندہی کو جائز قرار نہیں دیتا۔ بعض ایسی تقریبوں میں پڑھے گئے جن میں ممدوحین بہ نفسِ نفیس موجود تھے۔ یہ خاکہ نگار کے لیے بڑی آزمائش کے مواقع تھے اس آزمائش میں کسی حد تک کامیابی ہوئی ہے اس کا فیصلہ قارئین پر چھوڑتا ہوں۔
اسلم فرّخی
There are no reviews for this product.