Dhoop

Dhoop

Rs.1,400.00 Rs.1,180.00 Ex Tax: Rs.1,180.00

فہمیدہ ریاض کی شاعری کے مطا لعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے دور کی جدید عورت نے نہ صرف یہ کہ ایک بے حد حساس اور زندگی کی نئی معنویت سے آگاہ ذہن کی بیداریوں کا اندازہ کروایا ہے،بلکہ اس اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے جو اس صلاحیت کے نتیجے میں اس کے اندر پیدا ہوا ہے۔ان کی شاعری میں ایک ایسی عورت مکالمہ کرتی نظر آتی ہے جو اپنے بدن کی معنویت اور اہمیت سے پوری واقفیت تو رکھتی ہی ہے تاہم ذہن اور شعور کی پختگی کا احساس بھی اس کے اندرموجودہے۔

ان کے پہلے مجموعے ’پتھر کی زبان‘سے لے کر ’آدمی کی زندگی‘تک کے شعری سفر میں فکر اور فن کی سطح پر ارتقائی عمل کا ر فرما نظر آتا ہے۔’پتھر کی زبان‘ کی نظمیں جہاں ایک نو عمر لڑکی کے رومانی جذبات اور اس کی نفسیات کی ترجمانی کرتی ہیں وہیں ’بدن دریدہ‘،’دھوپ‘ اور ’ہمرکاب‘کی نظمیں ایک لڑکی سے ایک عورت اور ایک عورت سے ایک ماں بننے میں عورت کے احساسات اور محسوسات کا آئینہ ہیں۔

(مرتضیٰ اطہر، دہلی)

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: دھوپ,