Pakistan kay Tehzibi-o-Siyasi Masail

Pakistan kay Tehzibi-o-Siyasi Masail

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-028
  • Availability: Out Of Stock
  • Author: Sibte Hasan
  • ISBN: 978-969-419-003-07
  • Pages: 368
  • Book Language: Urdu
  • Binding:Hardbound
Rs.1,495.00 Rs.1,125.00 Ex Tax: Rs.1,125.00

سبطِ حسن قیام پاکستان سے قبل، اور اس کے بعد متعدد اخبارات و جرائد سے وابستہ رہے یا مستقل قلمکار کے طور پر ان میں لکھتے رہے۔ انھوں نے تقسیم سے قبل پیام، نیشنل ہیرالڈ قومی جنگ، اور پیپلز وار میں کام کیا۔ قیام پاکستان کے بعد امروز،سول اینڈ ملٹری گزٹ، حریت، ڈان، مسلم، ویو پوائنٹ وغیرہ میں ان کی تحریری جگہ پاتی رہیں۔ مگر سبطِ حسن کی صحافیانہ زندگی کا نقطۂ عروج ان کا لیل و نہار کی ادارت کا زمانہ ہے۔ وہ ۱۹۵۷ء سے ۱۹۵۹ء تک اور پھر ۱۹۷۰ء سے۱۹۷۱ء تک اس رسالے کے ایڈیٹر رہے۔’پاکستان کے تہذیبی اور سیاسی مسائل‘، لیل و نہار اور ۱۹۷۴ء میں کراچی سے نکلنے والے ادبی پرچے پاکستانی ادب میں شامل ان کے اداریوں پر مشتمل ہے۔ معروضیت پسندی، عوام دوستی،جمہوریت اور اقتصادی انصاف کی پُر زور وکالت، اور انسانی حقوق کی پاسداری۔۔۔ یہ سب رویے ان اداریوں میں واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ اداریے صحیح فکر کے مظہر تو ہیں ہی، ان کی ایک بڑی تاریخی اہمیت بھی ہے جن ادوار میں یہ اداریے لکھے گئے۔ پاکستانی سیاست و تاریخ اور صحافت کے طالب علموں کے لیے یہ اداریے معلو مات کا ایک بیش بہا مخزن ثابت ہوں گے۔ احمد سلیم صاحب نے ان اداریوں کو بڑی محنت اور سلیقے سے مرتب کیا ہے۔

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: پاکستان کے تہذیبی و سیاسی مسائل,