Sukhan der Sukhan
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-031
- Availability: In Stock
- Author: Sibte Hasan
- ISBN: 978-969-419-072-03
- Pages: 115
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
فیض احمد فیض اور سیّد سبطِ حسن کی رفاقت کا زمانہ چالیس سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ ہر دو معاصرین میں سیاسی اور فکری یگانگت مثالی تھی، سُخن در سُخن اس دعوے کا روشن ثبوت ہے۔ فیض صاحب کی زندگی میں جو نشیب و فراز آئے اور جن واقعات و حادثات نے ان کے قلب و ذہن پر گہرا اثر ڈالا، ان کا اثر سبطے صاحب کے افکار و جذبات پر بھی نمایاں ہے، چنانچہ فیض صاحب کی شاعری کے سیاسی پس منظر کو بیان کرنے کے لیے سبطے صاحب سے زیادہ معتبر کوئی اور شخص نہیں ہوسکتا۔ سبطے صاحب نے اس کام کو اپنے لیے ایک اہم فریضہ سمجھا اور اس پر زندگی کے آخری دنوں تک کام کرتے رہے۔ ادب کی تفہیم اور ادبی شعور کی بیداری میں فیض صاحب کی شاعری نے جو کردار ادا کیا ہے، سبطِ حسن نے وہی کام اپنی سادہ اور بلیغ نثر کے ذریعے انجام دیا ہے۔
There are no reviews for this product.