Chiragh Taley
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-037
- Availability: In Stock
- Author: Mushtaq Ahmed Yousufi
- ISBN: 978-969-419-018-5
- Pages: 194
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
مُشتاق احمد یُوسفی نے اُردو مزاح کو ایک نئے مزاج سے آشنا کیا ہے۔ یہ مزاج اس کا اپنا مزاج ہے۔
اس رنگارنگ مجموعے میں ایسے رچے ہوئے مزاج کی جھلکیاں نظر آتی ہیں، جو چوٹ کھا کر بدمزہ نہیں ہوتا۔ طرزِ تپاکِ اہلِ دُنیا، دیکھ کر اس کی پیشانی پر بل نہیں پڑتے بلکہ سوچ کی گہری لکیریں اُبھرآتی ہیں، جو دیکھتے دیکھتے تبسم زیرِ لب میں تحلیل ہو جاتی ہیں۔ وہ ہنسی ہنسی میں کام کی بات کہہ جاتا ہے۔ دُوسروں پر ہنسنے سے پہلے اس نے اپنے ہی داغوں کی بہار دکھا کر دُوسروں کو ہنسایا ہے اور پھر خود بھی اُس ہنسی میں شریک ہوگیا ہے۔
یُوسفی کا مزاح شگفتہ و شاداب ہے، اور اس کا طنز کڑی کمان کا تیر۔ ان مضامین میں تفکر و تفنّن کا ایک خوب صورت امتزاج ملتا ہے۔ اور تحریر کا تیکھا اور رسیلا اسلُوب، مشاہدے کی وسعت اور طبیعت کے نکھار کا پتا دیتا ہے۔ وہ لہجے کے اُتار چڑھائو کی نزاکتوں سے واقف ہے اور الفاظ کا مزاج پہچانتا ہے۔
یہی چیز ایک ایک لفظ کو تلوار اور ہر ایک مضمون کو خندۂ تیغِ اصیل بنا دیتی ہے۔
There are no reviews for this product.