Insani Irtiqa Ki Kahani
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-050
- Availability: In Stock
- Author: Pro. Dr. Syed Riaz Ahmed Baqer
- ISBN: 978-969-419-040-02
- Pages: 393
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
انسان کب پیدا ہوا ؟ کہاں پیدا ہوا؟ اور انسانی زندگی کی ارتقاء کے بارے میں حقیقت کیا ہے؟ اور افسانہ کیا ہے؟ یہ بڑا مشکل مرحلہ ہے۔ اس علم کی ابتداء ایک انگریز چارلس ڈارون نے شروع کی اور حیوانات اور انسانوں کے ارتقائی نظریات کو ایک مربوط نظام میں پیش کیا۔ اس کے بعد اس علم میں مفروضات اور مختلف خیالات کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور ساری دنیا میں اس علم پر بحث ہو رہی ہے۔
ساری کائنات میں زندگی کی علامات کیا ہیں، جو نباتات میں ہیں، حیوانات میں بھی ہیں اور مختلف دور کے انسانوں میں بھی ہیں۔ بظاہر یہ نظر آرہا ہے کہ یہ سارا نظام فی الحال کائنات کے سب سے چھوٹے سیارہ زمین کے ایک بہت محدود حصے میں ہے۔ زندگی صرف اس جگہ ہے جہاں Life Support System موجود ہے۔ سائنسدان کافی سالوں سے تگ و دو میں لگے ہیں کہ Life Support System کا پتہ لگائیں، ابھی تک جواب نفی میں ہے۔ اب دوسرا مسئلہ سائنس کے زیرِ بحث ہے کہ زندگی کی ارتقاء کے منازل کیا ہیں۔
ڈاکٹر سید ریاض باقر نے اس علم کو نہایت سلیس اردو میں لکھ کر اردو زبان والوں کو اس زبان میں معلومات کا ایک خزانہ فراہم کر دیا ہے۔
(لیفٹیننٹ جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر سید اظہر احمد)
There are no reviews for this product.