Jab Aankh Hee Se Na Tapka
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-051
- Availability: In Stock
- Author: Ahmed Saleem
- ISBN: 978-969-419-098-03
- Pages: 328
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
سیف خالد پاکستان کی کمیونسٹ تحریک کا ایک اہم کردار ہیں۔ سیف خالد 7 جنوری 1929 ء کو متحدہ پنجاب کے گاؤں نابھہ (اب مشرقی پنجاب)میں پیدا ہوئے اور 7جولائی1988ء کو ساٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی زندگی کے چالیس بیش قیمت سال بائیں بازو کی سیاست کے لیے وقف رہے۔ کمیونسٹ پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل پروگریسو پارٹی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
معروف ادیب احمد سلیم نے سیف خالد کی سوانح عمری تحریر کی جس کا نام ’جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا‘ تجویز ہوا۔ انھوں نے محض سیف خالد کی شخصیت کے تمام پہلوؤں پر ہی توجہ نہ دی بلکہ کمیونسٹ پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی سے متعلق اہم حقائق اس میں سمو دیے۔
کتاب کے ابتدائیہ میں سیف خالدسے متعلق نواز بٹ اور آئی اے رحمان کے مضامین شامل ہیں۔ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ کتاب کا پہلا باب سیف خالد کی ابتدائی زندگی اور تعلیم سے متعلق ہے۔ جبکہ بقیہ ابواب میں اُن کی زندگی، سیاسی سرگرمیوں اوراس دور کے سیاسی حالت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
There are no reviews for this product.