کنڈیرا کی یہ کتاب اپنے اسٹرکچر کے حوالے سے انوکھی ہے۔ پوری کتاب سات ابواب میں تقسیم کی گئی ہے۔ الگ الگ کہانیاں، یادیں، حکایتیں اور فلسفیانہ مضامین سے اس انوکھے ناول کی تشکیل ہوتی ہے۔ناول کا مرکزی تھیم ‘فراموشی کے خلاف جدوجہد’ہے۔ یہ تھیم ہر بات میں موجود ہے اور اسے ذاتی اور اجتماعی دونوں نظروں سے کھنگالا گیا ہے۔ سہل پسند قاری کے لیے کنڈیرا کا یہ ناول یقیناً ایک تازیانہ ہے اور اُن لوگوں کے لیے بھی جو یوروپیئن ناول کی پوری تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔
(خالد جاوید)
Tags: خندہ اور فراموشی کی کتاب