حمیدہ رائے پوری اپنی اس کتاب ‘نایاب ہیں ہم’ کے ساتھ اس تہذیب کا ایک نیا رخ سامنے لائی ہیں اور ان لوگوں کے بارے میں لکھا ہے، جو اب دور دور تک نظر نہیں آتے، اسی لیے نایاب ہیں۔ محبت، وفا، سچائی، شرافت، لگن، اور سادگی کے پتلے۔ اپنے اصولوں پر برگد کے پرانے پیڑ کی طرح قائم و دائم، صابر و شاکرزندہ اور مگن، عظیم انسان۔ اور ان میں ان کی ماں بھی شامل ہیں اور ان کے والد بھی۔ بابائے اردو مولوی عبدالحق بھی شامل ہیں اور گھر کا ملازم عنایت بھی۔ یہ ایک ایسی دلچسپ کتاب ہے جو پڑھے گا ‘ہم سفر’ کی طرح لطف اٹھائے گا۔ زبان و بیان اور اندازِ تحریر، لہجے اور بات چیت کا ڈھنگ وہی ہے جو ‘ہم سفر’ کا طرّۂ امتیاز ہے۔
(ڈاکٹر جمیل جالبی)
Tags: نایاب ہیں ہم