Pakistan Ki Qaumyatein
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-062
- Availability: In Stock
- Author: Y. V. Gankovsky
- Translated by: Dr. Mahmood Sadiq
- ISBN: 978-969-419-020-08
- Pages: 195
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
پاکستان کی سرزمین کا شمار دنیا کی ان سرزمینوں میں کیا جاتا ہے جہاں انسانی زندگی کے شواہد پہلی بار سامنے آئے۔ نہ صرف یہ بلکہ انسان نے تہذیب و تمدن کے جن گہواروں میں رہ کر اپنے آپ کو منظم کیا سرزمین پاکستان بھی انہی میں سے ایک ہے۔ خطۂ پوٹھوھار، وادیٔ سندھ کی تہذیب اور شمالی علاقے اس کی مثال ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین نسلیات اور ارضیات نے خطۂ پاکستان کو اپنے مطالعے اور تحقیق کا محور بنایا۔
’پاکستان کی قومیتیں روسی‘ ماہر شرقیات یوری گنکوفسکی کے عمیق مطالعے کا نچوڑ ہے۔ جس میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت، ادب اور زبان کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب روسی زبان میں 1964ء میں شائع ہوئی۔ اس کا انگریزی ترجمہ 1971ء میں ماسکو سے شائع کیا گا۔ گو کہ کتاب کے مندرجات اور آج کے زمینی معروضی حقائق میں قاری کو کافی تبدل و تغیر محسوس ہو گا، لیکن مصنف کی کاوش کی داد دینی چاہیے کہ انھوں نے کئی بنیادی معلومات اور اعداد و شمار کو جمع کر کے ایک مضبوط دستاویز کی شکل دی ہے جو کہ یقیناً ایک تاریخی ماخذ کا درجہ حاصل کرتی ہے۔
There are no reviews for this product.