حمیدہ رائے پوری نے اپنی اس نئی تخلیق کی بناوٹ میں نہ صرف اپنی زندگی اور اپنے ہرے بھرے شاداب ماضی کی یادوں کو بیان کیا ہے بلکہ ایک منھ بولی چچی بیگم مرزا کو نئی زندگی دی ہے، یہ کہانی اتنی خوب صورت اور حمیدہ بھابی کا سدا بہار بیان ایسا دلچسپ ہے کہ قاری اس میں محو ہو کر رہ جاتا ہے۔ حمیدہ بھابی کی یہ تصنیف داستان بھی ہے اور ایک انوکھی خود نوشت بھی جو چچی صاحبہ کی زندگی کے ارد گرد بنی گئی ہے۔ کیا کمال کی انسان ہیں یہ چچی صاحبہ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔
اس کتاب میں 1947ء اور اس سے پہلے کا ہندوستان ابھر کر سامنے آتا ہے اور تقسیمِ ہند کے حالات و واقعات بھی کہانی کی بنت میں لطف دیتے ہیں۔ قصے کی دلچسپی، بیان کی جاذبیت، خودنوشت کا لطف، قوت مشاہدہ اور بھر پور حافظے سے جڑی ہوئی جزئیات یہ سب عناصر اس کتاب کا حسن ہیں۔
(ڈاکٹر جمیل جالبی)
Tags: وہ کون تھی