ہر پاکستانی گھرانے تک خوشحالی پہنچانا ہماری دسترس میں ہے۔ لیکن اس کے لیے تاریخ کا ادراک، ٹھوس تحقیق، معیشت کا جامع تجزیہ اور کامیاب ممالک کا تجربہ نہایت ضروری ہیں ۔ یہ کتاب ان سب عوامل کی بنیاد پر دیرپا معاشی ترقی کے ذریعے غربت سے نجات کی حکمت عملی پیش کرتی ہے۔ ان مقاصد کےحصول کے راستے عمل کی دعوت دیتے ہیں۔
دو پاکستان ہیں۔ ایک ان گھرانوں کا پاکستان جن کی اگلی نسل کے حالات آج سے بہتر ہونے کا قوی امکان ہے اور دوسرا ان گھرانوں کا پاکستان جن کی اگلی نسل کے حالات آج سے بہتر نہیں ابتر ہو سکتے ہیں۔ مغل معیشت کی طرح ان دونوں کے درمیان قلعے کی اونچی فصیلیں ہیں۔ 2047 تک ان فصیلوں کو ڈھا کر ہر پاکستانی گھرانے تک خوشحالی پہنچانا ممکن ہے۔
اس کتاب میں مغل فنِ مصوری کے فن پارے اکبر، جہانگیر اور شاہجہاں کے ادوار کی کتب سے شامل کیے گئے ہیں۔ پاکستانی مصوروں نے اس صنف میں جدید موضوعات کو ڈھال کر اسے ایک نئی زندگی دی ہے۔ جہاں یہ کتاب آج کی پاکستانی معیشت میں مغل معیشت کی پرچھائیوں کی نشاندہی کرتی ہے وہاں اس صنف کے فن پارے تخیل کی تزئین کرتے ہیں۔
Tags: دو پاکستان