Hairaa’n Sar-i-Bazaar
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-082
- Availability: In Stock
- Author: Harris Khalique
- ISBN: 978-969-419-106-5
- Pages: 216
- Book Language: اُردو
- Binding:Hardbound
حارث بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں اور نظم میں بھی ان کے جوہر کرداری نظموں میں کھلتے ہیں جہاں انہوں نے ایک خاص لحن ایجاد کیا ہے جس کے بنیادی عناصر چار ہیں۔ انسان دوستی، مٹّی کی محبت، افتادگانِ خاک سے الفت اور روایت کا رچا ہوا احترام۔
حارث خلیق کی نظم اپنے طرزِ احساس میں براہِ راست راشد صاحب سے اکتساب کرتی ہے۔ اس میں دو زاویے حارث کی ایجاد ہیں۔ ایک تو یہ کہ راشد صاحب کی الوہی لغت کے بجائے حارث نے زمینی محاورے کو انتخاب کیا ہے۔ اور اس میں حارث کسی علاقائی تحدید کے قائل نہیں۔ انہیں کراچی کی گلیوں سے جیسی محبت ہے، اسی لہک سے وہ میر پور خاص، مِٹھّی اور کنڈیارو پر بھی فریفتہ ہیں۔ جس وارفتگی سے وہ کوئٹہ کی گلیوں اور لاہور کے بازاروں کا ذکر کرتے ہیں، لکھنؤ اور کلکتہ بھی اسی آسانی سے ان کے بیان میں سما جاتے ہیں۔ حارث کی انسان دوستی کسی نسل، ثقافت یا عقیدے کی تنگنائے میں بند نہیں ہے۔ وہ آج کی دنیا کا شہری ہے، اسے تعصّب سے گریز ہی نہیں، وہ شعوری طور پر تعصّب سے نفور کرتا ہے۔ یہ تو رہا زبان کا معاملہ۔ نظم کی بُنَت میں حارث نے ڈرامائی خود کلامی سے کام لیا ہے۔
(وجاہت مسعود)
There are no reviews for this product.