Harf-e-Shanasai

Harf-e-Shanasai

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-083
  • Availability: In Stock
  • Author: Ada Jafri
  • ISBN: 978-969-419-030-1
  • Pages: 172
  • Book Language: اُردو
  • Binding:Hardbound
Rs.995.00 Rs.750.00 Ex Tax: Rs.750.00

ادا جعفری روائتی ہونے کے باوجود جدید ہیں۔ بدلتی ہوئی دنیا اور اس کے سماجی و جذباتی تقاضوں کو اپنی روایت کے مثبت اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ادا جعفری کا خاص کارنامہ ہے۔ انھوں نے تہذیب کی شائستگی کو کبھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ شائستگی، دلآویزی اور صدا آفرینی کی مرکب خصوصیت ان کے شعری اور تخلیقی جوہر کو منفرد بناتی ہے۔ وہ شاعرات میں شعور و کیفیت کے اک نئے سلسلہ کی پیشرو تھیں۔ احتجاج کی راہوں میں بڑھتے ہوئے بھی وہ ہوا کی ان خوشبوؤں کی اسیر رہی ہیں جن میں گزشتہ موسم بہار کے پھولوں کی مہک باقی ہے۔ انھوں نے اک خاتون کی حیثیت سے انسان کی بعض ایسی نفسیاتی اور جذباتی کیفیات کی نقاب کشائی کی ہے جو کسی مرد شاعر سے ممکن نہیں تھا۔ اس کے ساتھ انھوں نے نسوانی فضا سے آگے بڑھ کر اور ذات کے حصار سے باہر نکل کر عام انسانوں کے مسائل کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔ وہ نسوانیت کی نرمی کو اپنی امتیازی خوبی نہیں سمجھتیں۔ انھوں نے بطور شاعر کوئی رعایت نہیں چاہی۔ وہ سب کے لیے اپنی آواز بلند کرتی ہیں۔ ان کے یہاں مرد، عورت اور ایشیائی یا افریقی کا امتیاز نہیں۔ ادا جعفری کی شاعری بندھے ٹکے تنقیدی اصولوں کے دائرے میں قید نہیں ہوپاتی۔ اسے سمجھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے فکر کی صحتمندی اور مزاج کی شائستگی ضروری ہے۔ ادا جعفری خارجی معیارات فکر سے زیادہ نجی تجربے سے حاصل کئے گئے شعور پر بھروسہ کرتی ہیں۔ شخصیت کی کلیت اور سالمیت کے ساتھ ساتھ احساس کی نزاکت اور اس میں دکھ کی دھیمی دھیمی آنچ ان کی انفرادیت ہے۔
ادا جعفری محض اک جدید نسوانی لہجہ کی شاعرہ نہیں ہیں۔ وہ اپنے تخلیقی عمل میں اپنے ماحول اور گردوپیش سے غافل نہیں رہیں ان کی نظمیں ان کے سیاسی اور معاشرتی شعور کی عکاس ہیں۔ ان نظموں میں درد مندی اور حب الوطنی نمایاں ہے۔ جب کہ غزلوں میں تازگی، شعور کی پختگی اور فن پر مضبوط گرفت نمایاں ہے۔ وہ ذاتی اور نجی مسائل کو مجموعی انسانی مسائل کے اک پرتوکے طور پر دیکھتی ہیں۔ ان کی شاعری شخصی سے زیادہ سماجی ہے۔ ان کی آواز میں بہرحال رنج والم، خواب و حقیقت ، نشاط و مسرت، کی اک اپنی دنیا بھی ہے وہ ہر پیرایۂ اظہار میں سرتا سر شاعرہ رہی ہیں زندگی کے اثبات کا احساس اور خوابوں کو حقائق کے آئینہ میں سنوار نے کا طور ادا جعفری کا طور ہے۔ اور ان کا فن نئی اردو شاعری کی تاریخ کا اک درخشاں باب ہے۔

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: حرفِ شناسائی,