یہ ناول ‘‘ماتم ایک عورت کا’’ سُسانا نامی ایک نوجوان عورت کی کہانی بیان کرتا ہے ، جس کی خواب آگیں زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن جاتی ہے۔ اُسے بنا کسی وجہ کے آدھی رات کو اغواء کر لیا جاتا ہے اور ایسے جیلوں میں رکھا جاتا ہے ، جہاں سیاسی تخریب کاری کرنے والوں کے لیے عقوبت خانے قائم کیے گئے ہیں۔ اس کہانی میں فادر اینٹونیو کی زندگی اور خیالات کا جابجا ذکر ہے، جو سُسانا کے جیل سے اسمگل شدہ خفیہ کوڈ میں لکھی تحریروں کے مفہوم کو سمجھ لینے کے بعد یکسر بدل جاتا ہے۔
Tags: ماتم ایک عورت کا