ایک مسافر اپنی سیاحت کے دوران مناظر کو دیکھتا ہے۔ موسموں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ وہاں کے لوگوں سے ملتا ہے۔ اُن کے اطوار سے متعارف ہوتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے۔ جب کہ وہ شخص جس کا خمیر اُس ملک کی مٹی سے اُٹھا ہو۔ وہ اُس معاشرے، تہذیب وتمدن، کرداروں اور رویوں کا بھرپور ادراک رکھتا ہے۔ یا پھر دیارغیر میں قیام اِس قدر طویل ہو کہ اُس ماحول میں اُس کی ذہنی نشوونما ہوئی ہو اور حالات نے اُس کے محسوسات کو متاثر کیا ہو تو اظہار میں بہت سے مخفی رموز اُبھرتے ہیں۔ ایک معتبر رائے یہ ہے کہ کسی ملک کو جاننے کے لیے اُس کا فکشن پڑھنا ضروری ہے۔ گھومتا پہیہ مشاہدے اور تحقیق کا امتزاج ہے۔ یہ امریکا کے سفر اور کہانی کا کولاژ ہے۔
Tags: گھومتا پہیہ