Pakistani Qaumiyat aur Riyasat Ka Nazriyati Bohraan
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-150
- Availability: In Stock
- Author: Dr. Ahmad Yunas Samad
- Translated by: Nadeem Akhtar
- ISBN: 978-969-419-113-1
- Pages: 351pp
- Book Language: اُردو
- Binding:Hardbound
یہ کتاب برطانیہ اور امریکہ دونوں ملکوں میں کی گئی وسیع تر تحقیق کا نتیجہ ہے۔ ان ملکوں کے علاوہ کتاب کے مصنف نے پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں موجود آرکائیوز سے بھی استفادہ کیا ہے۔ کتاب میں تقسیم ہند سے قبل مسلمان رہنمائوں کی سیاست، سیاسی حکمت عملی اور اندازوں کا تجزیہ کیا گیا ہے جو اس دور کے مسلمانوں میں ایک ایسا اتحاد پیدا کرنا چاہتے تھے جو اس وقت ناپید تھا۔ کتاب میں بڑی مہارت اور قائل کردینے والے انداز میں زیر مطالعہ برسوں کے دوران صوبائی سیاست کو اجاگر کرنے کے ساتھ وہ طریقہ کار بھی بیان کیا گیا ہے جس کے ذریعے غیرمنظم انداز میں ایک ’’مسلم‘‘ قیادت تخلیق کی گئی تھی۔ پاکستان میں آج جو سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے اس کے ادراک کے لیے تحقیق کے نئے زاویے اختیار کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس امر کو عیاں کیا گیا ہے کہ آزادی کے بعد پاکستان جو نہ ختم ہونے والے سیاسی بحرانوں کا شکار ہے وہ اس بنیادی تضاد کا تسلسل ہے جس میں صوبائی سیاست مرکزیت کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔ زیرنظر تحقیقی کتاب میں مصنف یہ بیان کرتا ہے کہ ملک کی فوجی- سول بیوروکریسی اشرافیہ کو ہمیشہ یہ خوف درپیش رہا ہے کہ اس کے سیاسی مخالف برسراقتدار آکر اس نظام کو توڑیں گے جس میں فوج کو بالادستی حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ حکمران اشرافیہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جابرانہ طاقت کا استعمال کرتی ہے۔ یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی سیاست اور اس کو درپیش بحرانوں کی تہہ تک پہنچنے کے لیے اس کتاب میں ایسے حقائق کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جو اب تک غیردریافت شدہ تھے۔ اس تناظر میں کہا جاسکتا ہے کہ اس موضوع پر ماضی میں جو تحقیق ہوئی ہے، مصنف ان کے متعین کردہ دائروں سے نکل کر تحقیق کی نئی جہتوں کو متعارف کراتا ہے۔ ان تمام لوگوں کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے جو جنوبی ایشیاء کی سیاست اور اِسلامک اسٹڈیز کے موضوع میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
There are no reviews for this product.