رنگ برنگ طیلساں حلاجیات میں ایسا گراں بہا اضافہ ہے جو اردو کی ثروت مندی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔الطواسین کے موضوعات، اسرار و رموز کی ایک دنیا، حجاب اندر حجاب اور وفور وکیف و جذب و مستی کا جہان رقصاں اور نثر کا لحن و آہنگ کہ آئنہ خانہ حیرت میں دم مارنے کی اجازت نہیں۔ نعمان نے حق ادا کیا، مختار مسعود ہوتے تو داد دیتے محمد حسین آزاد سینے سے لگا کے پیشانی پر بوسہ دیتے۔
افتخار عارف
Tags: رنگ برنگ طیلساں