Bagh-e-Gul-e-Surkh

Bagh-e-Gul-e-Surkh

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-163
  • Availability: In Stock
  • Author: Iftikhar Arif
  • ISBN: 978-969-419-100-3
  • Pages: 136
  • Book Language: Urdu
  • Binding:Hardbound
Rs.895.00 Rs.650.00 Ex Tax: Rs.650.00

افتخار عارف کےشعری تجربے کو اس کی وسعت  کے دائرےمیں دیکھا جائے تو مختلف رنگ اس کی تشکیل کرتے ہوئے محسوس ہوتےہیں۔بعض اوقات یہ رنگ ایک دوسرے کو اوور لیپ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔تاہم یہ تخلیقی رنگا رنگی اپنی کلیت میں ایک ایسا تناظر قائم کرتی ہے جو صرف ہماری نگاہ کو اپنی جانب متوجہ نہیں رکھتا، بلکہ ہمارے احساس سے ایک رشتہ استوار کرتے ہوئے اس میں ایک ارتعاش بھی پیدا کرتا ہے۔ شعر کی اثر آفرینی کا یہی وہ رخ ہے جو  اس کے سحر یا اعجاز پر دلالت کرتا ہے۔
اصل میں افتخار عار ف کی شاعری کے عقب میں ایک معاملہ دار آدمی کارفرما ہے، ایک ایسا آدمی جو دل اور دنیا دونوں سے بہ یک وقت  جڑا ہوا ہے اور اس سچائی کے اظہار میں  ان کے یہاں کوئی امر مانع نہیں ہے۔ کوئی مصلحت، خوف، احتیاط، تامل، تذبذب کچھ بھی تو نہیں۔ یہ جوہر کسی تخلیقی تجربے میں اس وقت ظہور کرتا ہے جب فنکار اس یقین سے بہرہ مند ہو کہ عناصر کی اس دنیا میں کوئی شے اس کے فن سے برتر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عشق ہو یا دل کی دوسری آرزوئیں،  وصل و ہجر کی کیفیات ہوں یا آسائش دنیا  کی طلب یا کہ اس کے جاہ و منصب کی طرف جاتی  ہوئی نگاہ یا پھرروح کو مضطرب کرتا کوئی مطالبہ،افتخار عارف کے شعری  قرینے میں کہیں سکتہ پڑتا محسوس نہیں ہوتا۔ ان کی آواز کی گونج اور لہجے کی صلابت یکساں رہتی ہے۔ معاصر شعری منظر نامے میں ان کی شناخت اور انفرادیت کا  یہ ایک بڑا محکم حوالہ ہے۔
)مبین مرزا(

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: باغِ گلِ سرخ,