Harf e Baryab
- Publisher: Maktaba-e-Danyal
- Product Code: BK-164
- Availability: In Stock
- Author: Iftikhar Arif
- ISBN: 978-969-419-112-8
- Pages: 132
- Book Language: Urdu
- Binding:Hardbound
افتخار عارف کے پہلے مجموعے ‘‘مہرِ دو نیم’’ اور ‘‘حرفِ باریاب’’ کے درمیان دس سال، ایک برِاعظم، ہزاروں میل کی مسافتیں، ایک خوابِ نیم روز اور خود افتخار عارف حائل تھے۔ یہاں تک پہنچنے میں انھیں دُنیا کا سب سے لمبا سفر طے کرنا پڑا___ یعنی حصارِ ذات سے نکل کر زندگی کو دیکھنے، سمجھنے، پرکھنے اور جو کچھ دیکھا ہے وہ دوسروں کو دکھانے کی سعیٔ مسلسل جو فنّی اظہار و ابلاغ کی اصل غایت ہے۔ اس سفر نے ان کے لہجے کو نئی تاب و توانائی بخشی ہے۔ ان کے ہاں صرف تراکیب اور ڈکشن کا شکوہ ہی نہیں، ہجے کا شکوہ اور ایک شائستۂ فن شعلگی اور ہمہمہ بھی ہے۔ ان کا لہجہ ان کے حرف کا اعتبار اور سمپورن ٹھاٹ ہے۔ ان کے زخمی مگر خود دار و خود آگاہ لہجے سے اُن کے شعر میں وہ ‘‘تھرڈ ڈ ائمنشن’’ (تیسرا بُعد) پیدا ہوئی ہے جو اچھی شاعری کی شرط اور شناخت ہے۔ ان کے لہجے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کا اپنا اور منفرد اور پُر اعتماد لہجہ ہے۔ ان کے کینوس کے نئے رنگ، تازہ کاری اور موضوعاتی تنوع اس تجرباتی عمل کا ثمر ہیں جس سے وہ ان دس برسوں میں اپنی کُلاہ کج کیے گزرے ہیں۔
(مشتاق احمد یُوسفی)
There are no reviews for this product.