Tamil Khazane Se

Tamil Khazane Se
  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-186
  • Availability: In Stock
  • Rs.1,995.00
  • Rs.1,500.00

  • Ex Tax: Rs.1,500.00


/ Write a review

  • Description
  • Reviews (0)

کوئی دو ڈھائی سال قبل تمل کہانیوں کا ایک انگریزی مجموعہ (The Tamil Story Through the Times, Through the Tides) میرے ہاتھ آیا۔ اس مجموعہ کی مترجم محترمہ سباشری کرشنا سوامی کو اس ترجمے کے لیے ساہتیہ اکیڈمی کے باوقار انعام سے نوازا گیا ہے۔ اس میں اٹھاسی کہانیاں ہیں جو 1912 سے لے کر محض چند سال پہلے تک کے ادب پر محیط ہیں۔ یہ انتخاب محترم دلیپ کمار نے تمل کہانیوں کی ایک بڑی تعداد کو کھنگالنے کے بعد کیا ہے۔ میں اس سے قبل ایک تمل ناول اور متعدد کہانیاں ہندی اور انگریزی کی وساطت سے پڑھ چکی تھی لیکن اتنا بڑا خزانہ اکٹھا ہاتھ نہیں آیا تھا۔ کہانیاں سبھی چنندہ ہیں لیکن میرے پاس وقت نہیں ہے کہ میں اتنے ضخیم مجموعے کا ترجمہ کرسکوں۔ دوسرے آج کل ادب کے قاری کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ ضخیم کتابوں کو پڑھنے کے لیے جس صبر اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے وہ آج کم نظر آرہا ہے۔ اس لیے میں نے صرف ان بارہ کہانیوں کا انتخاب کیا جو آپ کے سامنے ہیں۔

مجموعے کے مرتب دلیپ کمار خود ایک معروف افسانہ نگار ہیں۔ ان کی ایک نہایت موثر کہانی میں نے مجموعے کے باہر سے لی ہے ،عنوان ہے ’ایک کلرک کی کہانی‘ ۔ اس کہانی پر بنی تمل فلم ’ناصر‘ کو کئی بین الاقوامی انعام مل چکے ہیں۔ چوں کہ دلیپ کمار کی کہانی اس مجموعے سے باہر سے لی گئی ہے اس لیے اس کا ترجمہ محترمہ سباشری نے نہیں بلکہ پدمانرائن صاحبہ نے کیا ہے جو تمل کی معروف سینئر افسانہ نگار اور مترجم ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ کہانیاں اپنے وسیع ملک کے ایک خطے تمل ناڈو کے مصنّفین کی کاوشوں سے واقف ہونے کا موقع فراہم کریں گی اور ساتھ ہی وہاں کی تہذیب و ثقافت کی جھلک بھی پیش کریں گی، جیسا کہ ہر ادب کا خاصہ ہے کہ وہ اپنی مخصوص تہذیب سے آگاہ کراتا ہے۔

(ذکیہ مشہدی)

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good
Back

Tags: تمل خزانے سے